‘یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کرپشن کا گڑھ، اہم حکومتی شخصیات بھی ملوث ہونے کا انکشاف

31  جولائی  2020

اسلام آباد ( پی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین خان نے انکشاف کیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر کروڑوں روپے کی چوریاں ہوتی ہیں، مہنگے داموں خریداری کی جاتی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کرپشن کا گڑھ ہے۔نجی ٹی وی جیو  سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ

انہوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی چوری اور مہنگے داموں خریداری کی انکوائری کرائی تو سب مخالف ہو گئے، ایک حکومتی شخصیت نے استعفیٰ دینے کا بھی کہا، استعفا نہیں دوں گا، اپنےماتھے پر کرپشن کا کلنک لے کر نہیں جاؤں گا۔چیئرمین یو ٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین خان نے کہا کہ ایک حکومتی شخصیت عہدے سے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے،کسی کے دباؤ میں آکر استعفیٰ نہیں دوں گا، بیرون ملک سے وزیراعظم کی درخواست پر آیا ہوں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ سب ملے ہوئے ہیں، ایم ڈی کو بھی سمجھایا مگر وہ بھی کرپٹ لوگوں کے ساتھ مل گئے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کرپشن کا گڑھ ہے، اعلیٰ عہدےداروں سے لے کر وزرات صنعت وپیدوار کے حکام تک ملوث ہیں۔ذوالقرنین خان نے کہا کہ ایک سال میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 10 ارب روپے کی چینی خریدی گئی ،مگر عوام تک کہاں پہنچی؟ کروڑوں روپے کا فلور ملز سے آٹا خریدا گیا، مگر ملی بھگت سے آدھا آٹا خریدا آدھا کاغذوں کی حد تک محدود رہا،کوکنگ آئل کی خریداری میں بھی گھپلے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھ پر دباؤ ڈ الا جا رہا ہے کہ عہدے سےاستعفیٰ دے دوں، یہ پیغام ایک اہم حکومتی شخصیت نے دیا۔ذوالقرنین خان نے واضح کیا کہ استعفیٰ ہر گز نہیں دوں گا، اپنے ماتھے پر کرپشن کا کلنک لے کر نہیں جاؤں گا، سعودی عرب سے پاکستان وزیراعظم کی درخواست پر آیا تھا، اگر میں گیا تو  پھر  یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا پورا بورڈ بھی جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…