جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

مشکل حالات میں بھی اچھی خبر، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں اربوں روپے کا اضافہ

datetime 13  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل تیسرے ہفتے میں داخل ہوگیااور پیر کوکے ایس ای100انڈیکس36600کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے428.16پوائنٹس کے اضافے سے36618.57پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ58.56فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 65ارب46کروڑ91لاکھ روپے بڑھ گئی

اور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 60.19فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کو بھی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں دلچسپی برقرار رہی جس کے نتیجے میں تیزی دیکھنے میں آئی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 36724پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث 36700کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس428.16پوائنٹس کے اضافے سے36618.57پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس207.34پوائنٹس کے اضافے سے 15901.05پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 247.29پوائنٹس کے اضافے سے 26089.11پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز403کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے236کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ151میں کمی اور16میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ68کھرب41ارب65کروڑ87لاکھ روپے سے بڑھ کر68کھرب41کروڑ65کروڑ 87لاکھ روپے ہو گیا۔ پیر کو46کروڑ89لاکھ6ہزارشیئرز کا کاروبار ہوا جو جمعہ کے مقابلے میں 17 کروڑ61لاکھ 97ہزار شیئرز زائد ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 345روپے کے اضافے سے7470روپے اورانڈس موٹرکے حصص کی قیمت52.76روپے کے اضافے سے1191.14روپے ہو گئی جبکہ آئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص107.97روپے کی کے کمی سے 1331.69روپے اورپریمیئر شوگر کے حصص 45.77روپے کی کمی سے 564.56روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…