اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)پیٹرو کے بعد یکم جولائی کو گیس بم دھماکے کی تیار بھی مکمل کر لی گئی ۔ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق گیس کی قیمتیں ڈیڑھ سے دو گنا ہو جائیں گے ۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق گیس سے پورے ملک کے غریبوں ،متوسط طبقے اور انڈسٹری کو مشکلات کا سامنا ہو گا ۔ گیس ریٹ میں اضافے کا اطلاق گھریلو تجارتی اور صنعتی صارفین پر بھی کیے جانے کی تجویز ہے ۔جبکہ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق
گیسولین ران گیس نائنٹی ٹو ، ڈالر کا ریٹ گزشتہ روز 168.10روپے ہو جانے سے پیٹرول کا اوسط ایکس ریفانیر ریٹ 44روپے 82پیسے فی لیٹر آیا ہے جس کے اندر تمام ٹیکس شامل نہیں ۔ مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے اوگرا سے مشاروت کے بغیر پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کو 10روپے لٹر سے بڑھا کر 30روپے لٹر کر دیا ہے ۔ پی ڈی ایل کا یہ آل ٹائم ریکارڈ ریٹ ہے ۔ پی ڈی ایل می 20روپے کے اضافے سے فی لٹر ساڑھے 17روپے سیلز ٹیکس عائد ہو گیا ۔