کراچی (این این آئی)کراچی میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس کے مطابق منگھوپیر میں ماربل کے دو ٹرکوں میں خفیہ ٹینک بناکر ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش کی جا رہی تھی جسے کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا اور ٹرک ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق
دونوں ٹرکوں میں 10 ہزار لیٹر ڈیزل پکڑا گیا ہے جسے کسٹمز حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔پولیس نے بتایا کہ تیل اسمگل کرنے کیلئے ٹرک کے فرش پر 6 سے 8 انچ کا ٹینک بنایا جاتا ہے یا ٹرک میں ڈرائیور کیبن کے عقب میں بھی چھوٹا ٹینک بنایا جاتا ہے لہذا اس طرز کے ٹرک سے 6 ہزار لیٹر تک تیل اسمگل کیا جا سکتا ہے۔