ملک کے 45 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے، این ڈی ایم اے نے تفصیلات جاری کر دیں

13  جون‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق اس وقت ملک کے 45 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے 29، خیبر پختونخواہ کے 9، پنجاب کے 3 اور سندھ کے 4 اضلاع ٹڈی دل سے متاثرہیں ،بلوچستان میں خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل،

کیچ، پنجگور، خاران، وشک اور کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع بھی متاثر ہیں،کے پی میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم، اورکزئی اور خیبر کے اضلاع متاثر ہیں ،سندھ میں خیر پور ، سانگھڑ، سکھر،  شہید بے نظیر آباد، مٹیاری اور جامشورو میں ٹڈی دل کے حملے ہوئے ۔پنجاب میں اٹک، خانیوال اور ڈیرہ غازی خان میں ٹڈی ڈل کی رپورٹ ہوئے ۔ ترجمان کے مطابق ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق 1259 مشرکہ ٹیموں نے لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 39 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا۔ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 630 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا۔ترجمان کے مطابق  بلوچستان میں 3 ہزار 100 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا،خیبر پختونخواہ میں 1300 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ ترجمان کے مطابق پنجاب میں 30 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے ہوا،سندھ میں گذشتہ روز 1200 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک پورے ملک میں 5 لاکھ 96 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے، قلعہ عبداللہ میں 300  ہیکٹر رقبہ پر ہوائی جہاز کے ذریعے کیمیائی اسپرے کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…