اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ دو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کیماڑی میں 4 کروڑ لیٹر پیٹرول روک رکھا تھا، دونوں کمپنیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔ ایک بیان میں ترجمان پیٹرولیم ڈویڑن نے بتایا کہ ملک میں 11 دن کیلیے 2 لاکھ 28 ہزار
ٹن پیٹرول ذخیرہ ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے معاملے میں طلب تین نجی پیٹرولیم کمپنیزکے سی ای او ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے جنہیں دوبارہ ریکارڈ کے ساتھ طلب کرلیا ہے، تینوں کمپنیوں نیکسی پمپ پرپیٹرول ختم نا ہونے اور ذخیرہ اندوزی نا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔