نیویارک(این این آئی) دوسری بڑی لہر دنیا کو اپنی گرفت میں لے سکتی ہے، عالمی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔اور اگر وائرس کی دوسری لہر آتی ہے تو کاروباری حضرات کو یہ فکر لاحق ہے کہ کورونا وائرس مزید معاشی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو شروع ہونے والی ٹریڈنگ کے دوران ایشیا ء کی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان رہا۔
جاپان، ہانگ کانگ اور چین میں بینچ مارک انڈیکس اپنی کم ترین سطح برقرار رکھنے میں ناکام نظر آ رہا ۔ایشیائی منڈیوں میں یہ مندی امریکی سٹاکس کو بھی تشویش میں مبتلا کر رہی ہے۔ نیویارک سٹاک مارکیٹ کو حالیہ ہفتوں میں بدترین صورتحال کا سامنا رہا۔یو ایس فیڈرل ریزرو پہلے ہی متنبہ کر چکا ہے کہ امریکہ کو موجودہ معاشی ابتری کی صورتحال سے باہر نکلنے میں اب بہت وقت لگے گا۔