کراچی (این این آئی)گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں نمایاںکمی ہوئی اور مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر21کروڑ48لاکھ ڈالر گھٹ گئے۔ 5جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر16ارب92کروڑ1لاکھ ڈالر سے کم ہوکر16ارب70کروڑ53لاکھ ڈالر رہ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ بیرونی ادائیگیوں
کی مد میں301ملین ڈالرز کی ادائیگیاں کی گئیں ۔5جون کو ختم ہونے والے ہفتے پرمرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر26کروڑ63لاکھ ڈالر کم ہو کر10ارب9کروڑ58لاکھ ڈالر رہ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر5کروڑ15لاکھ ڈالر بڑھ کر6 ارب 60 کروڑ95 لاکھ ڈالر کے ذخائر کی سطح پر پہنچ گئے ۔