بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکج کے نام پر عوام کو لوٹنا شروع کر دیا انتظامیہ نے ایک دن میں دو نوٹیفکیشن جاری کر کے ڈرامہ بازی کی انتہا کردی

datetime 4  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکج کے نام پر عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ،انتظامیہ نے ایک دن میں دو نوٹیفکیشن جاری کر کے ڈرامہ بازی کی انتہا کردی پہلے نوٹیفکیشن میں اشیاء مہنگی جبکہ اسی دن کئے گئے دوسرے نوٹیفکیشن میں عوام کو ریلیف دیا گیا ، کارپوریشن نے مارکیٹ سے 79روپے کلو چینی خریدکر 68روپے فی کلو فروخت کی اور حکومت کی جانب سے

رمضان میں عوام کیلئے دی گئی سبسڈی پر بھی مبینہ طور پر شوگر ملز مالکان کو فائدہ پہنچایا ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مارکیٹ میں چینی 73سے 74 روپے کلو فروخت ہورہی ہے جبکہ کارپوریشن کی طرف سے گورنمنٹ کو بتایا گیا کہ چینی 79روپے فی کلو خرید کر 68روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے دوسری طرف انتظامیہ نے ایک دن میں ہی 4روپے سے لیکر 70روپے قیمت بڑھا کر پھر ان ہی قیمتوں کو اسی دن کم کرکے کر عوام کو رمضان ریلیف پیکج کے نام پر بے وقوف بنانے کی کوشش کی ہے۔ رمضان ریلیف پیکج کے نام پر عوام کے ساتھ ڈرامہ کیا جارہا ہے 17اپریل کو یوٹیلیٹی سٹور کی طرف سے جاری دونوں نوٹیفکیشن نے بھانڈا پھوڑ دیا ایک ہی دن جاری ہونے والے پہلے نوٹیفکیشن میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں چار روپے سے لیکر 70روپے تک اضافہ کیا گیا جبکہ اسی دن شام کے وقت جاری ہونے والے دوسرے نوٹیفکیشن میں بڑھائی جانے والی قیمتوں کو کم کرتے ہوئے عوام کے لیے رمضان ریلیف پیکج ظاہر کیا گیا اور جن اشیاء کی قیمتوں میں چار روپے سے لیکر 70روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا ان پر چار روپے سے دس روپے تک کا عوام کو ریلیف دیا گیا ہے 13اپریل کو جاری ہونے نوٹیفکیشن میں بیسن کی قیمت کو 130روپے سے بڑھا کر160روپے کیا گیا تھا جبکہ 12اپریل سے پہلے بھی متعدد اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا رہا جبکہ بعض اشیاء کی قیمتیں مناسب تھیں17اپریل دن کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں مصالحہ جات سمیت متعدد اشیائ￿ کی قیمتوں میں پہلے دس روپے سے لیکر 70روپے تک کا اضافہ کیا گیا جبکہ اسی دن دوبارہ شام کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے

دن کو بڑھائی جانے والے قیمتوں کو کم کرتے ہوئے عوام کو رمضان ریلیف پیکج کے نام پر دھوکا دیا گیا بعض اشیاء جنکی قمیت 70روپے بڑھا کر بھی عوام کو دس سے پندرہ روپے کا ریلیف دیا جارہا ہے دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مارکیٹ میں اعلی کوالٹی کی چینی 73سے 74روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے جبکہ چیرمین یوٹیلیٹی سٹور کی طرف سے گورنمنٹ کو بتایا گیا کہ 79روپے فی کلو

چینی خرید کر 68روپے فی کلو یوٹیلیٹی سٹورز پر فروخت کر رہے ہیں چیرمین یوٹیلٹی سٹور کے اس موقف پر سوال اٹھنا شروع ہوچکے ہیں کہ جواعلی کوالٹی کی چینی مارکیٹ میں 73سے 74روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے وہی چینی چیرمین یوٹیلٹی سٹور 79روپے کے حساب سے خرید کر یوٹیلٹی سٹورز پر فروخت کرنے کا گورنمنٹ کو بتا رہے ہیں ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ گھی ،دالیں ودیگر معیاری اشیاء کی

قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں ہیں جب غیر معیاری دالیں ،چنے ،گھی کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جنکی فروخت غیرمعیاری ہونے کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز پر انتہائی کم ہے چیرمین یوٹیلٹی سٹور اور ایم ڈی کے آپس میں اسی وجہ سے اندورنی اختلاف بھی بڑھ چکے ہیں دوسری جانب عوام نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ معیاری اشیاء خوردو نوش کی 12اپریل سے پہلے کی قیمتوں کے مطابق کمی لائی جائے ناکہ انہی چیزوں کی 4روپے سے لیکر 70روپے قیمت بڑھا کر پھر ان ہی قیمتوں کو اسی دن کم کرکے کر عوام کو رمضان ریلیف پیکج کے نام پر پاگل نہ بنایا جائے ۔۔۔۔۔۔۔اعجاز چیمہ

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…