جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نئے پاکستان میں وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس میں اقربا پروری ،رشوت اور افسر شاہی عروج پر پہنچ گئی،جونیئر آفیسر کی من مانیاں، وزیر کی ایما پر سیکرٹری کو دوٹوک جواب دیدیا 

datetime 2  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)نیا پاکستان میں وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس میں اقربا پروری ،رشوت اور افسر شاہی عروج پر پہنچ گئی ہے ،اسٹیٹ آفس میں چھوٹے آفیسر نے وزیر کی ایما پر سیکرٹری کے احکامات بھی ماننے سے انکار کر دیا ۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سٹیٹ آفیسر نے چھوٹے گریڈکے آفیسر کو نوازنے کے لیے غیر قانونی طور پر ایڈیشنل چارج دیکر دیگر افسران کا استحصا ل کیا ہے

اور معلومات کے مطابق گریڈ 18کا آفیسر اس ادارے میں موجود ہے مگر اس کے باوجود اسٹیٹ آفسر نے گریڈ سترہ کے ایک آفیسر کو ایڈیشنل چار ج اس لیے دے رکھا ہے کہ اس سے انکے آفس کے حریف کو تکلیف پہنچے ،دوسری جانب سیکرٹری نے بھی سٹیٹ آفس کو واضع ہدایت دی کہ فوری طور غیر قانونی طور پر کسی بھی آفیسر کو سفارش پر تعینات نہ کیا جائے مگر سیکرٹری کو بھی یہ جواب دیکر ٹال دیا گیا کہ مذکورہ آفیسر نیاز کی تعیناتی وفاقی وزیر نے کی ہے ،لیکن اس معاملہ پر ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 18کا آفیسر ایوب جان سے اسٹیٹ آفیسر کی چپقلش ہے اور وہ ایوب جان کو تکلیف دینے کے لیے ایک سینئر سیٹ پر جونیئر آفیسر کو تعینات کر رکھا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…