ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پائونڈ کی قدر 35 برسوں کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی

19  مارچ‬‮  2020

لندن(این این آئی)برطانیہ میں پائونڈ سٹرلنگ کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں قدر گزشتہ 35 برسوں کے دوران اپنی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس کی وجہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث مالیاتی منڈیوں میں پایا جانے والا خوف بنا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کی طرح یورپ میں برطانیہ بھی کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی ہوئی وبا کی لپیٹ میں ہے۔ اس وجہ سے ملکی معیشت کی کارکردگی پر انتہائی نوعیت کے ممکنہ منفی اثرات کے باعث مالیاتی منڈیوں میں شدید خوف پایا جاتا ہے۔امریکا غیر ملکی طالب علموں کی پسندیدہ ترین منزل ہے۔ تعلیم کے لیے بیرون ملک جانے والوں میں سے 19 فیصد نے امریکی جامعات کا انتخاب کیا۔ان حالات میں بین الاقوامی سرمایہ کار خوف و ہراس کا شکار ہو کر برطانوی کرنسی پائونڈ کے بجائے مقابلتا زیادہ محفوظ سمجھی جانے والی امریکی کرنسی ڈالر میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔یہی رجحان 18 مارچ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پائونڈ سٹرلنگ کی قدر میں اتنی زیادہ کمی کا سبب بنا کہ پائونڈ کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 1985 سے لے کر آج تک کی اپنی نچلی ترین سطح پر آ گئی۔پائونڈ سٹرلنگ کو اس وقت مالیاتی منڈیوں میں جس دبا کا سامنا ہے، اس کے عروج پر برٹش پانڈ کی قدر تقریباً دو فیصد کمی کے بعد 1.1828 امریکی ڈالر تک آ گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…