اسلام آباد (صباح نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)یوٹیلیٹی اسٹور پر گھی اور تیل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ گھی کی فی کلو قیمت میں 39روپے جبکہ تیل کی فی لیٹر قیمت میں 27روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور آئل کی قیمت میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق بھی فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد برانڈڈ گھی فی کلو 200روپے سے
بڑھ کر239کا جب کہ تیل 214سے بڑھ کر 241 روپے لیٹر تک کا ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ ملک بھرمیں کرونا کی وجہ سے عوام نے راشن اکٹھا کرنا شروع کردیا لیکن موجودہ اقدام سے مشکلات میں اضافہ ہوگا، ہو نا تو یہ چاہئے تھا کہ حکومت اشیا خوردونوش کی قیمتیں کم کرتی لیکن الٹا اضافہ ان کی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے ، عوام نے حکومت سے ریلیف دینا کا مطالبہ کیا ہے ۔