پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور چین کاڈالر پر انحصار ختم،مقامی کرنسیوں میں تجارت سے برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سے معیشت کی بحالی کی نوید سنا دی گئی

datetime 11  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)چیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن عظم چوہدری نے پاکستان اور چین کی طرف سے ڈالر پر انحصار ختم کرنے کے فیصلہ پر وفاقی کابینہ کی طرف سے ایم او یو پر دستخط کرنے کی منظور ی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ

ڈالر پر انحصار ختم کرکے پاک چین تجارت یوآن میں کرنے سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور ڈالر کی اجارہ داری کا خاتمہ کے ساتھ ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرکے کم کرنے میں مدد ملے گی اس فیصلہ سے دونوں ممالک کے درمیان مقامی کرنسی میں تجارت سے پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہوگا اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کے ساتھ ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین وسیم چاولہ، وائس چیئرمین انجینئر خرم کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعظم چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور چین نے مقامی کرنسی میں تجارت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے دی اب دونوں ممالک کے درمیان تجارت ڈالر کی بجائے یوآن میں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاک چین آزاد تجارت کے معاہدے(سی پی ایف ٹی اے) کا دوسرا مرحلہ موثر عمل ہونے اور پاکستان کی 313مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی کے بعد مقامی کرنسیوں میں تجارت سے پاکستانی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملکی معیشت کی بحالی میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…