جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ،مختلف شہروں میں  گیس کی بندش کے باعث شہری مشکلات کا شکار

datetime 20  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/لاہور (این این آئی)ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے مختلف شہروں میں گیس کی بندش کے باعث شہری مشکلات کا شکار دکھائی دیئے ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں گیس کی طلب 6 ارب مکعب فٹ ، پیداوار 4 ارب مکعب فٹ ہے ، 90 کروڑ مکعب فٹ ایل این جی

درآمد کی جا رہی ہے،صوبہ سندھ میں گیس بحران کی وجہ سے صنعتوں میں کام متاثر ہوا ہے جبکہ کراچی شہر میں سی این جی اسٹیشنز تیسرے روز بھی بند رہے ۔رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز نے کہا کہ انہیں رات میں کہا گیا تھا کہ صبح سی این جی کی فراہمی شروع ہوجائے گی تاہم ساری رات انتظار کرنے کے بعد اب کہا جارہا ہے کہ سی این جی نہیں کھلے گی۔گیس کے بحران میں صنعتوں اور ٹرانسپورٹ کا نظام  متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین کو بھی گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔دوسری جانب لاہور  کے مختلف علاقوں میں بھی 12 گھنٹے گیس کی لوڈشیڈنگ کی گئی اور اقبال ٹاون،جوہر ٹاون، ٹاون شپ، گارڈن ٹاون، فیروز پور روڈاور مسلم ٹاون، باٹا پور، ہربنس پورہ ، کینٹ ، سبزہ زار، وحدت روڈ کے ملحقہ علاقے بھی شدید متاثر ہوئے۔سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن نے پنجاب میں انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی بند کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…