پاکستان میں ای کامرس کے شبعے میں پاکستان دنیا میں کتنے نمبر پر براجمان ہو گیا ، رپورٹ جاری کر دی گئی

6  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں ای کامرس کے شعبہ کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور اس حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے مستقبل میں ملک کے دور دراز علاقوں میں عام آدمی کو بینکاری کی سہولیات تک رسائی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ایک ادارے کی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ای کامرس کی سہولیات سے استفادہ معاشی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے

جس سے معاشرے سے تمام طبقات تک اقتصادی ترقی کے ثمرات پہنچائے جاسکتے ہیں۔ یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ (یو این سی ٹی اے ڈی) کی ’’بزنس ٹوکنز لومر ای کامرس انڈیکس 2019ء￿ ‘‘ رپورٹ کے مطابق ای کامرس کے شعبہ میں پاکستان خطے کے دیگر کئی ممالک سے پیچھے ہے۔رپورٹ کے مطابق 152 ممالک میں پاکستان کا 114 واں نمبر ہے جبکہ چین 15 ویں ‘ جنوبی کوریا 19 ویں اور جاپان 21ویں نمبر پر ہے۔اسی طرح انڈیکس کے مطابق سری لنکا 86 ویں اور بنگلہ دیش کا نمبر 103 ہے۔دنیا کے کم تر ترقی یافتہ ممالک آخری بیس ممالک میں شامل ہیں۔ رپورٹ میں آن لائن شاپنگ‘ انٹرنیٹ کی سہولیات ‘ بینک اکائونٹ ہولڈرز اور محفوظ ترین انٹرنیٹ کی سہولیات کی دستیابی کے حوالے سے دنیا بھر کے 152 ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے جس میں پاکستان 114 ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی 5 فیصد تعداد آن لائن خریداروں میں شامل ہیں جو مجموعی آبادی کے ایک فیصد کے قریب ہیں جبکہ چین میں یہ شرح 69 فیصد ‘ جنوبی کوریا میں 60 فیصد ‘ جاپان میں 49 فیصد ‘ سری لنکا میں 13 فیصد اور بنگلہ دیش میں 8 فیصد ہے۔یو این سی ٹی اے ڈی کے مطابق پاکستان میں پندرہ سال سے زائد عمر کے افراد میں سے 21 فیصد بینک اکائونٹ یا موبائل بینک اکائونٹس ہولڈرز ہیں‘ اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ای کامرس کے شعبہ کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور اس حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے مستقبل میں ملک کے دور دراز علاقوں میں عام آدمی کو بینکاری کی سہولیات تک رسائی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…