پاکستانی برآمدات میں اضافہ،سب سے زیادہ پاکستانی اشیاء خریدنے والے ممالک کون سے ہیں؟ امریکہ،چین اوربرطانیہ کی حیرت انگیز پوزیشن، تفصیلات جاری

16  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی) مختلف ممالک کوپاکستانی برآمدات میں امریکہ سر فہرست،چین دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پرہے۔ امریکہ، چین، برطانیہ، افغانستان، جرمنی اور نیدر لینڈز کے 6ممالک کیلئے پاکستان کی برآمدات 48فیصد رہیں۔سرکاری دستاویز کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی مجموعی برآمدات میں امریکہ کیلئے برآمدات کا حصہ17.03 فیصد رہا جو پچھلے مالی سال میں 15.67 فیصد تھا۔رواں مالی سال پاکستان کی چین کیلئے برآمدات 8.30فیصد،برطانیہ 7.5فیصد، افغانستان 5.64 فیصد، جرمنی 5.54فیصد

اور نیدر لینڈ کیلئے 4.23فیصد رہیں۔ اسی طرح اسپین کیلئے برآمدات 4.04 فیصد، یواے ای 4.02 فیصد،اٹلی 3.43 فیصد، بنگلہ دیش 3.25 فیصد،سعودی عرب 1.43 فیصد اور بھارت کیلئے 1.11 فیصد رہیں۔دستاویز کے مطابق 2018 کے مقابلے میں 2019میں امریکہ،برطانیہ،نیدر لینڈ، اسپین، یو اے ای، اٹلی، بنگلہ دیش،سعودی عرب،کینیڈا اور پولینڈ کیلئے برآمدات میں اضافہ ہوا۔ افغانستان، جرمنی، بلجیم، فرانس، سری لنکا، ترکی، کوریا، کینیا اور بھارت کیلئے برآمدات میں کمی ہوئی۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…