جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

روپے کے مقابلے میں ڈالر اور سونامزید سستا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کاتسلسل جاری،سرمایہ کاری مالیت میں بڑا اضافہ،متعددنفسیاتی حدیں بحال

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی35800 اور35900کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید28ارب2کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت20.83فیصدکم جبکہ55.67فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث جمعہ کوحکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،سیمنٹ،توانائی،کیمیکل، فرٹیلائزراور فوڈزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 36047پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا،جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤ کاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس219.64پوائنٹس اضافے سے35978.16پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کومجموعی طورپر370کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے206کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،144کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 28ارب2کروڑ73لاکھ13ہزار286روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69کھرب61ارب28 کروڑ92 لاکھ11ہزار440روپے ہوگئی۔جمعہ کومجموعی طور پر21کروڑ5لاکھ73ہزار470شیئرزکا کاروبارہوا،

جوجمعرات کی نسبت5کروڑ53لاکھ 92ہزار583 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے باٹاپاک کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت82.31روپے اضافے سے1728.69 روپے اورسروس انڈسٹریزلمیٹڈکے حصص کی قیمت43.28روپے اضافے سے908.96روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپس موریس پاک  کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت121.83روپے کمی سے2329.17روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت99.40روپے کمی سے1888.60روپے ہوگئی۔

جمعہ کوورلڈکام ٹیلی کام کی سرگرمیاں 2کروڑ14لاکھ61ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت1پیسے کمی سے1.69روپے اورہم نیٹ ورک کی سرگرمیاں 1کروڑ11لاکھ23ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت16پیسے اضافے سے3.05روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس107.12پوائنٹس اضافے سے16753.51پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس509.37پوائنٹس اضافے سے58944.35پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس113.70پوائنٹس اضافے سے25730.62پوائنٹس پربندہوا۔

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں 20پیسے اورقیمت فروخت میں 5پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں 20پیسے اور فروخت میں 15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.60روپے سے گھٹ کر155.40روپے اورقیمت فروخت155.65روپے سے گھٹ کر155.50روپے ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.30روپے سے گھٹ کر155.20روپے اورقیمت فروخت155.60روپے سے گھٹ کر155.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خریدمیں 70پیسے اور قیمت فروخت میں 40پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید171.50روپے سے گھٹ کر170.80روپے اورقیمت فروخت173.00روپے سے گھٹ کر172.60روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید199.00روپے سے گھٹ کر198.50روپے200.50روپے سے گھٹ کر200.00روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں 10پیسے کااضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں بھی استحکام اورقیمت فروخت میں 10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.25روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت41.45روپے سے بڑھ کر41.55روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.25روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت42.45روپے سے بڑھ کر42.55روپے ہوگئی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20ڈالرکی مزید کمی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی بھی تولہ سونا600روپے سستا ہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید20ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1483ڈالرسے گھٹ کر1463ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 514روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت87350روپے سے گھٹ کر86750روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74888روپے سے گھٹ کر74374روپے ہوگئی۔جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت میں 20.00روپے اوردس گرام قیمت میں 17.14روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1020.00روپے سے گھٹ کر1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت874.48روپے سے گھٹ کر857.34روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…