پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

مالی سال2018-19 کے دوران پاکستان،بھارت، امریکہ اور چین کی مجموعی دولت میں کتنی بڑی کمی ہوئی؟کریڈٹ سوئس  کی گلوبل ویلتھ رپورٹ جاری،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کریڈٹ سوئس نے عالمی دولت کے متعلق اپنی گلوبل ویلتھ رپورٹ جاری کردی ہے،جس میں انکشاف کیا ہے کہ 2018-19 کے دوران پاکستان کی مجموعی دولت میں 141 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن ممالک کی دولت میں زیادہ کمی آئی ہے ان میں سرفہرست امریکہ 38کھرب ڈالر، چین 19کھرب ڈالر، جاپان 930 ارب ڈالر، بھارت 625 ارب ڈالر اور برازیل  کی دولت میں 312 ارب ڈالرکمی ہوئی ہے۔

مجموعی ملکی دولت میں کمی سے دوچار ہونے والے دیگر ممالک میں آسٹریلیا 443ارب ڈالر، ترکی 257 ارب ڈالر) اور پاکستان 141 ارب ڈالرشامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق سالانہ سطح پر ملکی دولت میں ہونے والی کمی کی وجوہات میں سب سے اہم زر مبادلہ کی شرح میں اضافہ ہے جو دنیا کے دیگر ممالک میں معمول کے مطابق جبکہ ترکی میں 21 فیصد، پاکستان میں 24 فیصد اور ارجنٹینا میں 32 فیصد کی بلند سطح پر رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس کے دوران عالمی دولت میں اضافہ ہوا اور یہ فی بالغ شخص 70,850 امریکی ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تاہم یہ سابقہ سال کے مقابلے میں صرف 1.2 فیصد زیادہ ہے۔گلوبل وہلتھ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے لکھ پتی افراد میں سے 40 فیصد کا تعلق امریکہ سے ہے، اسی طرح سب سے زیادہ دولت رکھنے والے ایک فیصد افراد میں بھی 40 فیصد امریکی ہیں۔چین نے دولت پیدا کرنے میں یورپ کی جگہ سنبھال لی ہے اور دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، اسی طرح دنیا میں امریکی ڈالر کے پیمانے پر لکھ پتی افراد کی تعداد میں بھی چین دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، اس سے پہلے یہ درجہ جاپان کے پاس تھا۔رپورٹ میں یہ اہم انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ دولت رکھنے والے 10 فیصد افراد میں سب سے زیادہ چین سے تعلق رکھتے ہیں، یہ افراد عالمی دولت کے 82 فیصد کے مالک ہیں جبکہ دنیا کے سرفہرست 1 فیصد دولتمندوں کے پاس مجموعی عالمی دولت کا 45 فیصد موجود ہے۔

ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ دولت کے مالک افراد کا تعلق زیادہ تر شمالی امریکہ، مغربی یورپ، ایشیا پیسفک اور مشرق وسطی سے ہے۔سوئٹزرلینڈ 5 لاکھ 64 ہزار650ڈالر فی بالغ شخص کے ساتھ دنیا میں سرفہرست ہے جبکہ 4 لاکھ 89 ہزار 200ڈالر کے ساتھ ہانگ کانگ دوسرے اور 4 لاکھ 32 ہزار 370 ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔دنیا کے آدھے بالغ افراد جن کی تعداد 2 ارب 90 کروڑ ہے، ان کے پاس موجود دولت 10 ہزار ڈالر سے بھی کم ہے، ان کے بعد وہ گروہ آتا ہے جن کے پاس مجموعی دولت 10 ہزار ڈالر سے ایک لاکھ ڈالر تک موجود ہے، ان کی تعداد میں گزشتہ 20 سالوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…