پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

برآمدات کے فروغ کیلئے عالمی نمائشوں میں شرکت ناگز ہے ،پاکستان کارپٹ ایسوسی ایشن

datetime 27  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )برآمدات کے فروغ کیلئے موثر مارکیٹنگ بنیاد ہے جس کیلئے عالمی نمائشوں میں شرکت نا گزیر ہے ،بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانے پاکستانی مصنوعات کی مارکیٹنگ کا بہترین ذریعہ ہیں او ربیرون ممالک کے سپر سٹورز پر پاکستانی مصنوعات ڈسپلے کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں،روز گارکی فراہمی اور معیشت کی ترقی کیلئے چھوٹی انڈسٹری کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ، ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین شیخ عامر خالد، سینئر مرکزی رہنما عبداللطیف ملک،سینئر ممبرریاض احمداور سعید خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میںکارپٹ انڈسٹری کو درپیش مشکلات اور ان کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ۔ اسلم طاہر نے کہا کہ برآمدات کے فروغ کیلئے حکومت تعاون فراہم کرے اور مختلف ممالک کے ساتھ نجی سطح پر وفود کے تبادلوں کویقینی بنایا جائے ۔ بیرون ممالک پاکستان کے سفارتخا نے مقامی درآمدکنندگان سے ملاقاتیں کریں اوروہاں کے سپر سٹورز پر پاکستانی مصنوعات ڈسپلے کرائی جائیں جس سے پاکستانی مصنوعات کو سپیس ملنے سے ہماری برآمدات میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی نمائشوں میں شرکت کیلئے سبسڈی کو بڑھایا جائے اور نمائشوں میں شرکت کیلئے جانے والوںکو مقامی خریداروں سے روابط کے اہداف دئیے جائیں ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…