پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

ڈالر روپے کے مقابلے میں مزید سستا،سونے کی قیمت بھی کم ہوگئی،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت بڑا اضافہ

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کواتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی33100کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 29ارب55کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت35.82فیصدکم جبکہ54.65فیصد حصص  کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔سیاسی افق پر بے یقینی،فروخت کے دباؤاورپرافٹ ٹیکنگ کے سبب

منگل کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس32958پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے کیمکل،توانائی،فرٹیلائزر،سیمنٹ اوردیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مندی اثرات زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 33240پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریزکیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس114.23پوائنٹس اضافے سے33198.96پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طورپر344کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے188کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،135کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 29ارب55کروڑ28لاکھ85ہزار644روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب41ارب36کروڑ68لاکھ94ہزار800روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر8کروڑ36لاکھ12ہزار250شیئرزکا کاروبارہوا،جوپیرکی نسبت4کروڑ66لاکھ72ہزار890شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت300.00روپے اضافے سے6300.00روپے اور

بھنیروٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت35.68روپے اضافے سے914.99روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی وائتھ پاک لمیٹڈکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت23.02روپے کمی سے679.98روپے اورجوبلی لائف انشورنس کے حصص کی قیمت16.78روپے کمی سے318.93روپے ہوگئی۔منگل کولوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں 1کروڑ8لاکھ13ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت26پیسے اضافے سے16.28روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈکی

سرگرمیاں 41لاکھ28ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت9پیسے اضافے سے15.18روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس55.78پوائنٹس اضافے سے15487.23پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس228.23پوائنٹس اضافے سے53502.87پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس109.97پوائنٹس اضافے سے24094.49پوائنٹس پربندہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں 3پیسے کمی،

قیمت فروخت میں 3پیسے اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں 3پیسے کمی،قیمت فروخت میں 3پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.88روپے سے گھٹ کر155.85روپے اورقیمت فروخت155.92روپے سے بڑھ کر155.95روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.70روپے سے گھٹ کر155.50روپے اورقیمت فروخت156.20روپے سے گھٹ156.00روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خریدمیں 20پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں 80پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 20پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں 60پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیا گیا،

جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید173.00روپے سے گھٹ کر173.00روپے اورقیمت فروخت174.20روپے سے بڑھ کر175.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید201.00روپے سے گھٹ کر201.00روپے اورقیمت فروخت202.20روپے سے بڑھ کر202.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں 5پیسے، قیمت فروخت میں 10پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں بھی 10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں

باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.35روپے سے بڑھ کر41.40روپے اورقیمت فروخت41.60روپے سے بڑھ کر41.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے سے بڑھے کر42.40روپے اورقیمت فروخت42.60روپے سے بڑھ کر42.70روپے ہوگئی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.20روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت23.30روپے سے

گھٹ کر23.20روپے ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالرکی کمی،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا300روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کی قیمت میں 5ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت 1492ڈالر سے گھٹ کر1487ڈالر ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے اور10گرام قیمت میں 257روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت87200روپے سے گھٹ کر86900روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74760روپے سے گھٹ کر74503روپے ہوگئی۔منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم ر ہی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…