جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

پاکستان جنوبی ایشیا میں ٹاپ ریفارمر بن گیا،عالمی بینک نے خوشخبری سنا دی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)عالمی بینک کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیا میں ٹاپ ریفارمر بن گیا۔اصلاحات کی بدولت پاکستان ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں 11درجہ بہتری کے بعد136ویں نمبر آگیا تھا، رواں سال ورلڈ بینک نے 9 میں سے6 اصلاحات کو تسلیم کیا جس کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا میں ٹاپ ریفارمر بن گیا۔ ورلڈ بینک کے مطابق رواں سال پاکستان نے 6 مختلف شعبوں میں بہتری دکھائی جن میں کاروبار کا آغاز، تعمیراتی اجازت ناموں کا حصول، بجلی حاصل کرنا، پراپرٹی رجسٹریشن، ٹیکسوں کی ادائیگی اور سرحدوں کے

آر پار تجارت شامل ہے۔عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، اس دورے کا مقصد ٹاپ 20 گلوبل ریفارمرز میں پاکستان کی شمولیت کا خیرمقدم اور ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں موجودہ مجموعی طور پر زوال پذیر ریٹنگ میں بہتری کے لیے مستقبل کی حکمت عملی لانچ کرنا ہے۔سرمایہ کاری بورڈ حکام کے مطابق متوقع طور پر ورلڈ بینک کے صدر اور وزیراعظم عمران خان کاروباری اصلاحات کاری کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…