تمام مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں، مشیر خزانہ

29  اگست‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ تمام مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کے دوران مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی کے لیے مواصلات اور رابطے بڑھانا ضروری ہے، ترقی ہوگی تو

روزگار بڑھے گا، کیپٹل مارکیٹ نجی شعبے کی مالیاتی ضروریات کے لیے اہم ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ کیپیٹل مارکیٹ ترقی کرے، ریگولیشن بہتر بنا کر کیپیٹل مارکیٹ میں شفافیت بڑھائی جاسکتی ہے۔عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار ہے، متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، خصوصی اقتصادی زونز تیار ہورہے ہیں، پاکستانیوں کو سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے، یقین دلاتا ہوں کہ کاروبار کرنے میں ماضی کی مشکلات اور کرپشن نہیں ملے گی۔مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو قرض کا بڑا بوجھ ورثے میں ملا، پاکستان نے پیغام دے دیا کہ معاشی نظم وضبط قائم کرے گا، تمام مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں، آئی ایم ایف کے پروگرام میں 6ارب ڈالر کی اہمیت نہیں ہے، اہمیت صرف دنیا کی طرف سے پاکستان پر اعتماد کی ہے، پاکستان کے آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے سے مثبت معیشت کا تاثر گیا، اسلامی ترقیاتی بینک، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک فنڈز بڑھانا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…