تاجر وں نے کبھی ٹیکس دینے سے انکار نہیں کیا، مزید بوجھ ڈالنے اورمعیشت کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے اقدامات واپس لئے جائیں : اشرف بھٹی

15  جولائی  2019

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہاہے کہ اعدادوشمار سے واضح ہے کہ تاجر طبقہ ٹیکسوں کی مد میں مجموعی قومی آمدنی میں بڑا حصہ دار ہے اس لئے انہیں شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے ،کبھی بھی ٹیکس دینے سے انکار نہیں کیا۔

لیکن مزید بوجھ ڈالنے اور معیشت کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے اقدامات واپس لئے جائیں ،شٹر ڈائون ہڑتال کی کامیابی کسی کی ہار یا جیت نہیں ،ملک بھر کے تاجر متحد ہیں ،حکومت مسائل کے حل کے لئے فوکل پرسنز کی تعیناتی کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف مارکیٹوں کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ہم برملا اعتراف کرتے ہیں کہ موجودہ حالات میں ملک ہڑتالوں کا متحمل نہیں ہو سکتا اور ایک دن کی ہڑتال سے معیشت کو اربوں ،کھربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے لیکن جب ہم حکومتی پالیسیوں اور ٹیکسز کے بوجھ کی وجہ سے کاروبار کرنے کے قابل نہیں رہیں گے تو پھر ہمارے پاس سوائے شٹر گرانے کے کوئی چارہ باقی نہیں رہ جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ 13جولائی کی کامیاب ہڑتال سے ثابت ہو گیا ہے کہ ملک بھر کے تاجر متحد ہیں اس لئے حکومت فی الفور مذاکرات کا راستہ اپنائے اور ہمارے تحفظات کو دور کیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو حکومت بند کمروں میں بیٹھ کر پالیسیاں بنانے کی بجائے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے ۔ حکومت نے جن سے شعبوں سے ٹیکسز وصول کرنے ہیں اگر انہیں اعتماد میں نہیں لیا جائے تو اس کے کس طرح نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…