کراچی(این این آئی)سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2009 سے لیکر مالی سال 2018 کے اختتام تک دس سال میں پاکستان کے مجموعی قرضوں اور واجبات میں 23 ہزار 188 ارب کا اضافہ ہوا، رپورٹ کے مطابق دس سال میں ہر سال قرضوں میں اوسطاً 2 ہزار319 ارب کا اضافہ ہواجبکہ رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک نو ماہ میں ہی ملکی قرضوں کا مجموعی حجم 35 ہزار 95 ارب تک پہنچ گیا۔اس طرح صرف نو ماہ میں ہی ملکی قرضوں کے
بوجھ میں 5 ہزار 215 کا اضافہ ہوا، اگر سابقہ حکومتوں کے اوسطاً نو ماہ کے قرضوں سے موازنہ کیا جائے تو پی ٹی آئی نے نو ماہ میں سابقہ حکومتوں کے اوسط قرضے سے تقریباً 200 فیصد زیادہ قرض لیا کیا گیا، ان میں سے پیپلز پارٹی کے پانچ سال میں حکومتی قرضوں میں 8ہزار 76ارب اورن لیگ کے 5 سال میں 10 ہزار 661 ارب کا اضافہ ہوا جبکہ پی ٹی آئی کے پہلے نو ماہ کے دوران حکومتی قرضوں میں 3 ہزار 655 ارب کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔