کراچی(این این آئی)ریٹائرڈ ملازمین اور بیواوں کے لئے بڑی خبر، بچت سکیموں کے شرح منافع میں1 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔شرح سود میں اضافے کے بعد اب بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق نیشنل سیونگ کی جانب سے مختلف سکیموں کے شرح منافع میں 1 فیصد تک اضافے کا امکان ہے، بہبود، پینشنرز اور شہدا سرٹیفیکیٹ کا شرح منافع 1 فیصد اضافے سے 15.28 فیصد
ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع 1 فیصد اضافے سے 13.47 فیصد اضافے کا امکان ہے جبکہ سپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع 00.7 فیصد اضافے سے 12.10 فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطاق مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافے کے بعد بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافے کا امکان ہے جس سے ان سکمیوں میں سرمایا کاری مزید بڑھے گی۔