بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

موبائل فون مینو فیکچرنگ کیلئے پالیسی ڈرافٹ کی تیاری خوش آئند ہے

datetime 19  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)موبائل فون مینو فیکچرنگ کیلئے پالیسی ڈرافٹ کی تیاری انتہائی خوش آئند ہے ،مقامی سطح پر مینو فیکچرنگ سے نہ صرف امپورٹ بل میں کمی ہو گی بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع بھی میسر آئیں گے ،معیشت کو ترقی دینے کیلئے روایتی مصنوعات کی مینو فیکچرنگ سے آگے بڑھنا ہوگا اس کیلئے دوسرے ممالک کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کیلئے معاہدے کئے جائیں ۔

ان خیالات کا اظہار موبائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والی معروف کاروباری شخصیت خوشحال خان نے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے موبائل ڈیوائس مینو فیکچرنگ پالیسی کے ڈرافٹ کی تیاری پر اپنے رد عمل میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آباد ی میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ایسے حالات میں صرف زراعت اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دی جا سکتی ا س لئے ہمیں آمدنی کیلئے نئے شعبے تلاش کرنا ہوں گے ۔ پاکستان اینڈرائیڈ موبائل کی امپورٹ پر سالانہ لاکھوں ڈالر خرچ کرتا ہے اگر ہم مقامی سطح پر اس میں کامیابی حاصل کر لیتے ہیں تو ہمارے امپورٹ بل میں بڑے پیمانے پر کمی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ آٹو انڈسٹری کے بعد موبائل انڈسٹری کے قیام کیلئے پیشرفت انتہائی خوش آئند ہے اور اس سے ملک میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے جبک جدید ٹیکنالوجی بھی پاکستان میں منتقل ہو گی ۔ خوشحال خان نے کہا کہ حکومت اس طرز کی انڈسٹری کو ٹیکسز میں چھوٹ اور مراعات دے جس سے ہماری برآمدات بڑھیں گی اورمضبوط معیشت کا خواب ممکن ہو سکے گا۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…