جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

بیرون ممالک میں کام کرنے والوں پاکستانیوں کی تعداد کتنے لاکھ تک پہنچ گئی کتنا پیسہ پاکستان آیا ، ٹاپ ٹین میں پاکستان کونسے نمبر پر آگیا ؟ تفصیلات جاری

datetime 29  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)بیرون ممالک کام کرے والے پاکستانیوں کی تعداد 80لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ گزشتہ سات سالوں میں دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے 120ارب ڈالر پاکستان بھیجے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے اپنے ملک پیسہ بھیجنے والے ٹاپ ٹین ممالک کی فہرست میں پاکستان کا ساتواں نمبرہے ۔ رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ

( جولائی تا فروری) پاکستانیوں نے 14ارب35کروڑ ڈالر وطن بھجوائے جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12ارب 83کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 11.8فیصد زائد ہیں ۔ سا ت سالوں میں پاکستانیوں نے دنیا بھر سے 120ارب ڈالر پاکستان بھیجے جن میں سعودی عرب سے 34.4، عرب امارات سے 26،امریکہ سے17.4جبکہ دیگر خلیجی ممالک سے 14ارب ڈالر ملک میں آئے ۔ 2018ء کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں بیرون ممالک سے اپنے ملک پیسہ بھیجنے والے ٹاپ ٹین ممالک میں پاکستان کا ساتواں نمبر ہے ۔ بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر ہماری جی ڈی پی کا 6.9فیصد ہیں ۔بیرون ممالک کام کرنے والے پاکستانیوں میں ایک بڑی تعداد عرب ممالک میں کام کرنے والوں کی ہے ۔صرف خلیجی ممالک میں 60ہزار انجینئرز، 18ہزار ڈاکٹرز، 7ہزار نرسز،30ہزار اکائونٹنٹ اور6لاکھ لیبر کام کر رہی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…