لاہور(این این آئی)شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 241روپے، زندہ برائلر مرغی 166روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 96روپے فی درجن پر مستحکم رہی ۔دوسری طرف ٹماٹر کی سرکاری نرخ نامے میں قیمت میں 12روپے اضافہ کر دیا گیا ۔ کم سے کم قیمت 109روپے جبکہ زیاد ہ زیادہ قیمت 115روپے مقرر کی گئی۔ دوسری جانب دکانداروں کی من مانیاں عروج پر ہیں اور گزشتہ روز بھی اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 160سے 180روپے فی کلو میں فروخت ہوا ۔