جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

ابھرتی ہوئی معیشتوں، نظرانداز ممالک کی منڈیوں تک رسائی اور پاؤں جمانے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کی جائے : کارپٹ ایسوسی ایشن

datetime 23  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور(این این آئی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے کیلئے آئند ہ چند سالوں میں نئی ابھرتی ہوئی معیشتوں اور نظرانداز ممالک کی منڈیوں تک رسائی اور پاؤں جمانے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کر کے عملی اقدامات کا آغازکیا جائے ،سیاحت کو انڈسٹری کا درجہ دے کر جامع پالیسی بنائی جائے جس سے نہ صرف

درجنوں مقامی شعبے عروج حاصل کریں گے بلکہ اس سے برآمدات میں بھی اضافہ ممکن ہو سکے گا ۔ان خیالات کا اظہارایسوسی ایشن کے سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک نے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرپرسن پرویز حنیف،ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان، ریاض احمد، سعید خان، میجر (ر)اخترنذیر، ملک اکبر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بھارت کی دھمکیوں اور پاکستانی مصنوعات پر ڈیوٹی میں کئی سو گنا اضافے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان بھی بھارتی اقدامات کا جوا ب دینے سے گریز نہ کرے ۔ عبد اللطیف ملک نے کہا کہ معیشت کی ترقی کیلئے حکومت کی اقتصادی ٹیم کو دور اندیشی کا ثبوت دینا ہوگا اور ہمیں آنے والے سالوں کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔سوشل میڈیا ایک موثرپلیٹ فارم ہے ، برآمدی مصنوعات کے پویلین قائم کر کے ا ن کی سوشل میڈیا پر تشہیر کے لئے باقاعدہ ایک ادارہ قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ہمیں آئندہ چند سالوں میں نئی ابھرتی ہوئی معیشتوں اور نظر انداز ممالک کی منڈیوں تک رسائی اور اپنے پاؤں جمانے کے لئے پیشگی منصوبہ بندی کرنا ہو گی اور اس اقدام کے آنے والے چند سالوں میں انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔سیاحت کے فروغ کیلئے اسے انڈسٹری کا درجہ دیا جائے ،غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے انشورنس سمیت دیگر مراعات دی جائیں جس سے ہوٹلنگ، ٹرانسپورٹیشن، مقامی دستکاری سمیت درجنوں شعبے عروج حاصل کریں گے اور اس سے ہماری برآمدات بھی بڑھیں گی۔ اجلاس کے شرکاء نے وزیر اعظم عمرا ن خان کی جانب سے بھارت کے حوالے سے پالیسی بیان کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مصنوعات پر ڈیوٹی میں کئی سوگنا اضافے کے بعد ہمیں بھی بھارت کو بھرپو رجواب دینا چاہیے ۔حکومت عالمی منڈیوں میں بھارتی مصنوعات کا بھرپو رمقابلہ کرنے کیلئے بھی مینو فیکچررز اور ایکسپورٹرز کو مزید مراعات دے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…