جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

حکومت سی پیک ،سعودی سرمایہ کاری سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے استعداد بڑھانے پر توجہ مرکوز کرے : کارپٹ ایسوسی ایشن

datetime 16  فروری‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت چین پاکستان اقتصادی رادری اور سعودی عرب کی اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے استعداد بڑھانے پر توجہ مرکوز کرے ،پاکستانی کارپٹ مصنوعات کی سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں مانگ کو

دیکھتے ہوئے حکومتی سرپرستی میں سنگل کنٹری نمائشوں کا انعقاد کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے سینئر مرکزی رہنما عبداللطیف ملک نے کارپٹ انڈسٹری کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو انڈسٹری کو درپیش مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ،ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان، سینئر رہنماریاض احمد، سعید خان، میجر(ر)اختر نذیر ،اکبر ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ عبد اللطیف ملک نے کہا کہ کارپٹ انڈسٹری کا توانائی کے استعمال کے حوالے سے حکومت پر کوئی بوجھ نہیں اس لئے اسے دوسری انڈسٹری کے مقابلے میں زیادہ مراعات اور سہولیات دی جانی چاہئیں ۔انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ انڈسٹری کے مسائل کومتعلقہ وزراء او رمحکموں کے انتظامی سربراہان کے سامنے اٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کیلئے ایمر جنسی کی طرز پر اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ اس کے بغیر ہماری معیشت کو مضبوط بنیاد نہیں مل سکتی ۔ مینو فیکچررزاور ایکسپورٹرز سے مسلسل رابطے رکھے جائیں اور خصوصاً خطے کے دیگر ممالک میں ایکسپورٹرز کو ملنے والی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے معاونت کی جائے تاکہ ہماری مصنوعات عالمی منڈیوں میں مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکیں ۔عبد اللطیف ملک نے سعودی عرب کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری آنے سے مختلف شعبوں میں مثبت رجحانات کوفروغ ملے گا جس کے مجموعی طور پر معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ حکومت کو چاہیے کہ ترکی اور ملائیشیاء سمیت دیگر ممالک سے بھی معاہدے کئے جائیں جس سے سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔ عبد اللطیف

ملک نے کہا کہ ایسوسی ایشن کارپٹ مصنوعات کی برآمدات کو دوبارہ عروج پر لے جانے کے لئے کوشاں ہے ۔ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں پاکستانی کارپٹ کی مصنوعات کو انتہائی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اس لئے حکومت کو چاہیے کہ ان ممالک میں نمائشو ں کا انعقاد کیا جائے اوراس کیلئے پاکستانی سفارتخانوں کو خصوصی ٹاسک سونپا جائے ۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…