منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

برآمدات کے فروغ کیلئے ویلیو ایڈڈ انڈسٹری کی جانب بڑھنا ہوگا : کارپٹ ایسوسی ایشن

datetime 9  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی سے دیہی علاقوں میں وسیع پیمانے پر روزگار کی فراہمی میں مدد دے سکتے ہیں ، گھریلو سطح پر چھوٹے کارخانے لگانے کیلئے بلا سود قرضوں کیلئے سکیم لائی جائے ۔

برآمدات کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں تاہم نتائج کے حصول کیلئے رفتار تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک نے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارپٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ، ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان، سعید خان ، اکبر ملک ، میجر (ر) اختر نذیر اور دیگر بھی موجود تھے۔ عبد اللطیف ملک نے کہا کہ دیہی علاقوں غربت اور بیروزگاری کی شرح انتہائی زیادہ ہے جس کیلئے فوری منصوبہ بندی کر کے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ کارپٹ انڈسٹری روزگار کی فراہمی کے لئے موثر ترین ذریعہ ہے جس کے ذریعے انتہائی کم خرچے سے دیہاتوں میں گھروں کی دہلیز پر روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔حکومت گھریلو سطح پر چھوٹے کارخانے لگانے والوں کی معاونت کرے اور ان کے لئے بلا سود قرضوں کا اجراء کیا جائے ۔ اس طرز کے منصوبوں سے غربت ختم کر کے پاکستان خطے کے دیگر ممالک کے لئے رول ماڈل بن سکتا ہے ۔ عبد اللطیف ملک نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی ترقی کیلئے برآمدات کو فروغ دینا ہوگا اور اس کیلئے ہمیں ویلیو ایڈڈ انڈسٹری کی جانب بڑھنا ہوگا ۔ حکومت برآمدات کے فروغ کے لئے قابل ستائش اقدامات کر رہی ہے لیکن نتائج حاصل کرنے کے لئے رفتار تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…