معروف ای کامرس کمپنی ’’دراز‘‘ کی جانب سے دراز شاپنگ لیگ کا آغاز

9  فروری‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان کی معروف ای کامرس کمپنی ’’دراز‘‘ نے پشاور زلمی کے اشتراک سے دراز شاپنگ لیگ کا آغاز کیا ہے جو 8 فروری سے 14 فروری تک جاری رہے گی۔ دراز شاپنگ لیگ کے شریک سپانسر میں ہائر اور ٹی سی ایل شامل ہیں۔ دراز شاپنگ لیگ کرکٹ کے

تمام مداحوں کے لئے ایک بہترین موقع ہے جس میں وہ پاکستان سپر لیگ کا بہترین تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید برآں دراز نے 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کے لئے دو ٹکٹس جیتنے کا موقع بھی فراہم کیا ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد ملک میں پی ایس ایل کے ہر مداح کو پی ایس ایل کے تجربہ سے آراستہ کرنا ہے۔ ٹیلی ویژن، آڈیو اور ویڈیو آلات پر 55 فیصد تک کی رعایت کے ساتھ ای کامرس پلیٹ فارم اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ صارفین پی ایس ایل کے کسی بھی دلچسپ موقع کو ضائع نہ کریں۔ اس کے علاوہ دراز موبائل فون اور اس سے متعلقہ اشیاء پر 45 فیصد تک کی رعایت بھی پیش کر رہا ہے۔ پاکستان کی معروف ای کامرس پورٹل اور پی ایس ایل 2019ء کے لئے پشاور زلمی کی آفیشل مرچنڈائز پارٹنر دراز زلمی مرچنڈائز اورزلمی ممبر شپ کارڈز بھی خصوصی طور پر فروخت کر رہی ہے جس میں وہ فوائد پیش کئے جا رہے ہیں جو کہیں بھی دستیاب نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…