منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

عالمی منڈیوں پر گرفت کیلئے ویلیو ایڈیشن انڈسٹری کی جانب سفر کی رفتار کو مزید تیز کرنا ہوگا : کارپٹ ایسوسی ایشن

datetime 26  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ترمیمی فنانس بل کے ذریعے سرمایہ کاری ، برآمدات اورصنعتوں کے فروغ کیلئے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سو فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کی زیر صدارت ہر ماہ ’’ فالو اپ ‘‘اجلاس کا انعقا د کیا جائے ،حکومت معیشت کی ترقی کیلئے برآمدی انڈسٹری سے

جڑے تمام شعبوں پر توجہ مرکوز کرے اور ان کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں،جرمنی میں منعقدہ ’’ڈومو ٹیکس ‘‘ نمائش میں پاکستانی کارپٹ کی مصنوعات کو بھرپور پذیرائی ملی ہے جوحوصلہ افزاء ہے ۔ ان خیالات کا ظہار ایسوسی ایشن کے سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک نے حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے ترمیمی فنانس بل اور جرمنی میں منعقد ہ نمائش میں شرکت کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمن، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن سعید خان ، ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر ریاض احمد ، اکبر ملک اور میجر (ر) اختر نذیر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں ’’ ڈومو ٹیکس ‘‘ نمائش میں شرکت کرنے والے وفد نے شرکاء کو پاکستانی کارپٹ مصنوعات کو ملنے والی پذیرائی اور خصوصاً غیر ملکی خریداروں سے ہونے والے ملاقاتوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا ۔پی سی ایم ای اے کے وفد کی دعوت پر متعددغیر ملکی خریداروں نے پاکستان آنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔ عبد اللطیف ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ترمیمی فنانس بل کے ذریعے معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے خصوصی اقدامات قابل ستائش ہیں ۔ پاکستان کی عالمی منڈیوں پر گرفت اورخصوصاًہمسایوں سمیت دیگر ممالک کا بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے ویلیو ایڈیشن انڈسٹری کی جانب سفر کی رفتار کو مزید تیز کرنا ہوگا ۔ حکومت برآمدی انڈسٹری سے جڑے تمام شعبوں پر توجہ مرکوز کرے اور انہیں درکار سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انڈسٹری کو مراعات اور سہولیات دینے سے نہ صرف مقامی بلکہ بیرونی سرمایہ کار بھی راغب ہوں گے جس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور ہماری معیشت کو ترقی ملے گی ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…