حکومت سرپرستی کرے تو کارپٹ انڈسٹری دیہی علاقوں سے نقل مکانی روکنے کا موثر ذریعہ بن سکتی ہے : کارپٹ ایسوسی ایشن

23  دسمبر‬‮  2018

لاہور( این این آئی )پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن نے دیہی علاقوں کی ترقی اور نقل مکانی روکنے کیلئے لائیو سٹاک اور مرغبانی کے منصوبوں میں کارپٹ انڈسٹری کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور

متعلقہ وزارتوں کو اس سلسلہ میں تجاویز پر مبنی ڈرافٹ ارسال کیا جائے گا ، حکومت کارپٹ انڈسٹری کی سرپرستی کرے تو وزیر اعظم عمران خان کے پسے ہوئے طبقات کو خط غربت سے اوپر لانے اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے خواب کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گروپ لیڈر عبد اللطیف ملک نے ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارپٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سعید خان ، ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان، سینئر ممبر ریاض احمد ، اکبر ملک ، میجر (ر) اختر نذیر اور دیگر بھی موجود تھے۔ عبد اللطیف ملک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے برآمدات کے فروغ کیلئے سہولیات اور مراعات دینے کا اعلان انتہائی خوش آئند ہے لیکن اس پر جلد سے جلد عملی پیشرفت کرنے کی ضرورت ہے ۔حکومت برآمدات کے فروغ کیلئے کامیاب ممالک کی سٹڈی کرائے اور اس مناسبت سے مقامی مینو فیکچررز اور برآمدکنندگان کو سہولیات اور مراعات دی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں سے نقل مکانی روکنے کیلئے حکومت مشاورت کا آغاز کرے ۔دیہی علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے انہیں دہلیز پر روزگار کے مواقع اور سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لائیو سٹاک اور مرغبانی کے فروغ کے منصوبے قابل ستائش ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کے ساتھ کارپٹ انڈسٹری کو بھی اس میں شامل کیا ۔ حکومت کی جانب سے کارپٹ انڈسٹری کی سرپرستی سے دیہی علاقوں میں روزگار کے وسیع مواقع کئے جا سکتے ہیں جس سے بغیر کچھ خرچ کئے وزیر اعظم عمران خان کے پسے ہوئے طبقات کو خط غربت سے اوپر لانے اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے خواب کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…