اوپیک کے رکن ممالک کا تیل کی پیدواریومیہ چارلاکھ بیرل کم کرنے کااعلان

8  دسمبر‬‮  2018

ویانا(این این آئی)تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے بعد یومیہ 4 لاکھ بیرل کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ تیل امریکی خام تیل میں بھی 5 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے

کے مطابق ایران نے تنظیم کو تیل کی پیداوار میں جنوری 2019ء سے صفر اعشاریہ آٹھ ملین بیرل یومیہ کمی کی اجازت دے دی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اوپیک کے غیر مستقل ارکان سے تیل کی پیداوار میں مزید صفر اعشاریہ چار فی صد کمی کا مطالبہ کرے گا۔ اوپیک کے مستقل ارکان نے روزانہ 4 لاکھ بیرل تیل کی کمی کی توجیز دی ہے مگر اس پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ۔اوپیک کے ارکان کے درمیان تیل کی پیداوار میں کمی کے لیے رابطوں کی کوشش کی گئی۔ روس کی قیادت میں تیل پیدا کرنے والے اوپیک کے مستقل ارکان اور غیر مستقل ارکان میں تیل کی پیداوار میں کمی کے پیمانے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔سعودی عرب کے پٹرولیم کے وزیر خالد الفالح نے ایک بیان میں کہا کہ اوپیک کے ارکان کے درمیان تیل کی پیداوار میں کمی کے حوالے سے کوئی حتمی اتفاق رائے نہیں ہوا۔ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ تیل کی پیداوار میں کمی سے مستثنیٰ ہونے کے بارے میں حتمی بیان جاری کرے۔ سعودی عرب سمیت دوسرے کئی ممالک نے ایران کو تیل کی پیداوار میں کمی سے مستثنیٰ قرار دینے کی مخالفت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…