بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

غیر ملکی خریداروں کا بھارت کے مقابلے میں پاکستانی مصنوعات کے معیارکو پذیرائی دینا حوصلہ افزاء ہے : کارپٹ ایسوسی ایشن

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں منعقدہ نمائشوں میں شرکت کرنیوالے غیر ملکی خریداروں کی جانب سے پاکستانی کارپٹ کی مصنوعات کے معیارکو پذیرائی دینا انتہائی حوصلہ افزاء ہے۔

حکومت دیہاتوں میں روزگار کی فراہمی کیلئے ایسوسی ایشن کی تجاویز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔ ان خیالات کا اظہار گروپ لیڈر عبد الطیف ملک نے انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارپٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سعید خان ، سینئر ممبر ریاض احمد ،اعجاز الرحمن ، اکبر ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔ عبد الطیف ملک نے کہا کہ معیشت کی حقیقی ترقی کیلئے ایکسپورٹ میں اضافہ نا گزیر ہے اس لئے حکومت سازگار ماحول فراہم کرے ۔ انڈسٹری کو درپیش مسائل کو دور کر کے انہیں سہولیات دی جائیں تاکہ دوسرے ممالک کا مقابلہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ ماہ پاکستان میں منعقدہ کارپٹ کی عالمی نمائش کو سبوتاژ کرنے کیلئے بے پناہ کوششیں کی گئیں لیکن اس کے باوجود پاکستان اور بھارت میں منعقدہ نمائشوں میں شرکت کرنے والے غیر ملکی خریداروں نے پاکستانی کارپٹ کی مصنوعات کے معیار کو سراہا ہے جو ہمارے لئے انتہائی حوصلہ افزاء ہے ۔ اس موقع پر انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور شرکاء نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…