جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

نئی منڈیوں کی تلاش کیلئے اپنے طو رپر بھی بھرپور کاوشیں کی جائیں گی : کارپٹ ایسوسی ایشن

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے نئی منڈیوں کی تلاش کیلئے اپنے طو رپر بھی بھرپور کاوشیں کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدات بڑھانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات میں حکومت کے شانہ بشانہ چلیں گے ،کارپٹ انڈسٹری کا حکومت پر کسی طرح کا بوجھ نہیں لیکن اگر اس کی سرپرستی کی جائے تو لاکھوں ڈالرز کے زر مبادلہ کے ساتھ

دیہاتوں میں بسنے والوں کو گھر کی دہلیز پر روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم ساجد نے ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر کارپٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سعید خان ،سینئر وائس چیئرمین نارتھ زون اعجاز الرحمان ، سینئر ممبر ریاض احمد ، اکبر ملک ،میجر (ر) اختر نذیر اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کارپٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ عالمی نمائش کے انتہائی حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوئے ہیں جس کے انڈسٹری اور پاکستانی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ کارپٹ انڈسٹری کو دوبارہ عروج پر لے کر جائیں اور اس کیلئے منصوبہ بندی کر کے پیشرفت کی جارہی ہے ۔ نئی منڈیوں کی تلاش کیلئے اپنے طور پر بھی بھرپور کاوشیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں آنے والے چند ہفتوں میں مشاورت کر کے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ حکومت کو چاہیے کہ بیرون ممالک منعقدہ نمائشوں میں شرکت کرانے کیلئے الگ سے فنڈز مختص کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کارپٹ انڈسٹری روزگار کے سلسلہ میں دیہاتوں سے شہر وں کی جانب نقل مکانی کو روکنے میں انتہائی موثر ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر حکومت سرپرستی کرے تو دیہاتوں میں رہنے والوں کو ان کی گھر کی دہلیز پر روزگار فراہم کیا جا سکتا ہے جس سے نقل مکانی کی جہ سے شہروں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو بھی روکا جا سکتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…