اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب سے ملنے والے پیکج کے بعد پاکستانی معیشت میں ٹھہراﺅ ،مزید نیچے جانے کی بجائے اب بحالی کی طرف جاتی ہوئی نظر آر ہی ہے تاہم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں ڈالر کی قیمت دو روپے 13 پیسے کم ہو گئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 23 پیسے کمی دیکھنے میں آ ئی ہے
جس کے بعد ڈالر کی قیمت کم ہو کر 131 روپے 80 پیس ہو گئی ہے جبکہ دو دنوں میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے 13 پیسے کمی واقع ہو ئی ہے ۔دوسری جانب سٹا ک ایکسچینج کے آغاز پر ہی 420 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد 100 انڈکس 39 ہزار 691 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار روپے فی تولہ کمی دیکھنے میں آئی ۔