بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

عالمی نمائش میں شرکت کرنیوالے غیر ملکیوں سے مضبوط روابط کوفروغ دینے کیلئے موثر نظام بنایا جائیگا، کارپٹ ایسوسی ایشن

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچر رزاینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 17اکتوبر سے لاہور میں شروع ہونے والی تین روزہ عالمی نمائش کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں ،نمائش کے افتتاح کے لئے وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد کو مدعو کیا گیا ہے ۔

نمائش میں شرکت کرنے والے غیر ملکی خریداروں اور مندوبین کے سا تھ مستقبل میں مضبوط روابط کے فروغ اور وفود کی سطح پر تبادلوں کیلئے بھی بات چیت کی جائے گی ۔ نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کاجائزہ اجلاس گزشتہ روزمنعقد ہوا جس میں سابق چیئرمین عبد الطیف ملک ،نارتھ سرکل کے وائس چیئرمین اعجاز الرحمان، کوارڈی نیٹر ٹڈیپ ریاض احمد ،کارپٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سعید خان ، مشتا ق احمد بٹ ،کامران رضی ،خواجہ خالد رشید ،عمر حنیف سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکاء نے نمائش کی تیاریوں پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارپٹ انڈسٹری کو دوبارہ عروج پر لے جانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ حکومت اور خصوصاًٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون حاصل ہے اور اسے مثبت طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے بین الاقوامی نمائشوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جائے گا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستانی مصنوعات کیلئے مزیدغیر ملکی منڈیوں کی تلاش ناگزیرہے اس لئے نمائش میں شرکت کیلئے آنے والے غیر ملکی خریداروں اور مندوبین سے مستقبل میں مضبوط روابط کوفروغ دینے کیلئے موثر نظام بنایا جائے گاجس سے وفود کی سطح پر تبادلوں میں بھی آسانی میسر آئے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…