بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) سوزوکی نے اپنا نیا پریمیئم اسکوٹر برگ مین اسٹریٹ متعارف کرا دیا ہے جو کہ بھارت میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ گرے، بلیک اور وائٹ رنگوں میں دستیاب اس اسکوٹر کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ صارفین اسے پسند کیے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ 125 سی سی اسکوٹر یورپین ڈیزائن کا حامل ہے جس کا فرنٹ پہلے سے کچھ بڑا جبکہ ایل ای ڈی ہیڈ لیمپ دیا گیا ہے۔
ویسپا کا پہلا الیکٹرک اسکوٹر متعارف اس میں 125 سی سی سنگل سلینڈر ائیر کول انجن دیا گیا ہے جو کہ 8.7 ہارس پاور کے ساتھ ہے۔ ایلوئے وہیلز، ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹرز،فرنٹ ڈسک بریک اور کمبائنڈ بریکنگ سسٹم بھی اس کے نمایاں فیچرز میں شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق فی لیٹر پٹرول پر یہ اوسطاً 53.5 کلو میٹر کی ایوریج دے سکے گا جس کے لیے سوزوکی ایکو پرفارمنس نامی فیچر انجن میں دیا گیا ہے۔ اس میں کچھ دلچسپ اجافے بھی کیے گئے جیسے فرنٹ پاکٹ میں ڈی سی ساکٹ اور یو ایس بی چارجر جبکہ نشست کے نیچے بھی پٹرول ذخیرہ کرنے کی گنجائش دی گئی ہے جس کی بدولت اس میں 21.5 لیٹر پٹرول بھروایا جاسکتا ہے۔ ہونڈا کا منفرد اسکوٹر سامنے آگیا یہ اسکوٹر بھارت میں 68 ہزار بھارتی روپے (ایک لاکھ 26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔ تاہم پاکستان میں اس کی آمد کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ سوزوکی کی جانب سے پاکستانی مارکیٹ میں اسکوٹر کبھی فروخت کے لیے پیش نہیں کیے گئے۔