بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام

datetime 21  مئی‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں پیرکو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر،یورو،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میں اضافہ،برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی اورچینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔ فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا ۔

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.60روپے اور قیمت فروخت115.65روپے پر مستحکم رہی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید117.10روپے سے بڑھ کر117.20روپے اور قیمت فروخت117.60روپے سے بڑھ کر117.70روپے ہوگئی ۔یوروکی قدر میں10پیسے کااضافہ جبکہ اور برطانوی پاؤنڈ کی قدرمیں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید137.70روپے سے بڑھ کر137.80روپے اور قیمت فروخت139.20روپے سے بڑھ کر139.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید157.70روپے سے گھٹ کر157.50روپے اور قیمت فروخت159.20روپے سے گھٹ کر159.00روپے ہوگئی۔سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمت میں باالترتیب15،15پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.15روپے سے بڑھ کر31.30روپے اور قیمت فروخت31.45روپے سے بڑھ کر31.60روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید31.90روپے سے بڑھ کر32.05روپے اور قیمت فروخت32.20روپے سے بڑھ کر32.35روپے ہوگئی۔پیر کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پرمستحکم رہی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…