اسلام آباد (سی پی پی ) وفاقی حکومت کی جانب سے اپنے آخری بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر عائد انکم ٹیکس میں کمی کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے الیکشن سے قبل اپنے آخری بجٹ میں ٹیکسز کے حوالے سے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے اور اہم تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اپنے
آخری بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر عائد انکم ٹیکس میں کمی کر دی جائے گی۔ جبکہ بجٹ میں کوئی اضافی ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔ جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنز میں بھی گزشتہ 4 برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ حکومت سروسز سیکٹر کیلئے عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں بھی کمی کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ یہ فیصلہ آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے عوام کی حمایت کے حصول کی خاطر کیا گیا ہے۔