بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

اب روزانہ گاڑی چلا کر بھی پٹرول کی بچت یقینی ،ماہرین کے ان مشوروں پر عمل کریں اور زندگی بھر کا سکون پائیں

datetime 12  مارچ‬‮  2018 |

لاہور(آن لائن)ایندھن کی بچت ہر ڈرائیور کی اولین ترجیح ہوتی ہے اور خصوصا جب دوران ڈرائیونگ ایندھن ختم رہا ہو تو اس کی بچت فوری ضرورت بھی بن جاتی ہے۔ اس بچت کے لئے آپ کو ناصرف یہ معلوم ہونا چاہئیے کہ گاڑی کس رفتار پر سب سے کم تیل کھاتی ہے بلکہ ایندھن بچانے والی کچھ دیگر باتوں کا بھی علم ہونا چاہیے۔

ماہرین کے مشوروں کی روشنی میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ کی گاڑی میں ایندھن بہت کم رہ گیا ہے تو ایسی صورت میں پہلے تو آپ تمام الیکٹرونک اسیسریز کو بند کردیں اور اگر فون چارجنگ پر لگارکھا ہے تو اسے بھی اتاردیں۔ گاڑی کے شیشے کھلے ہیں تو انہیں بند کردیں تاکہ ہوا کی وجہ سے پیدا ہونے والی مزاحمت کم ہوجائے۔اب اگر رفتار کی بات کی جائے تو 64 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر گاڑی چلانے سے ایندھن کم از کم خرچ ہو گا، تاہم آپ اس رفتار پر اسی صورت میں گاڑی چلا سکیں گے جب یہ آپ کے روٹ کے لئے مخصوص کردہ سپیڈ لمٹ کی حد میں ہو۔ بہرحال، ایندھن بچانے کے لئے یہ سپیڈ مناسب ترین ہے۔یہ بھی کوشش کریں کہ آپ کی رفتار میں اتار چڑھا نہ ہو یعنی ایک مستقل رفتار کے ساتھ گاڑی چلاتے جائیں۔ مزید یہ کہ ٹائروں میں ہوا کم ہو تو بھی ایندھن زیادہ خرچ ہوتا ہے لہذا ایندھن کی بچت کے لئے اس پہلو کو بھی مدنظر رکھیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…