اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی زرعی مصنوعات افغانستان و ایران سے پاکستان لائے جانے کا انکشاف

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے زرعی مصنوعات کی درآمد پر سخت قرنطینہ قوانین کے اطلاق اور امپورٹ پرمٹ کے بغیر درآمد کی جانیوالی زرعی مصنوعات کو کلیئرنس دینے سے انکار کے بعد بھارت سمیت دیگر ملکوں کی ممنوع زرعی مصنوعات افغانستان اور ایران کے راستے بلوچستان کے سرحدی راستوں کے ذریعے پاکستان لائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بلوچستان کے تاجروں کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس، چیف کلکٹر کسٹمز نارتھ اینڈ ساتھ، وزارت تجارت، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور ایف سی کے سربراہ کو ارسال کردہ خط کے ذریعے انکشاف کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے سرحدی مقامات چمن، تفتان، پنجگور، پوائنٹ 250، مند اور مشاخیل بارڈرز کے راستے بڑے پیمانے پر بھارتی، امریکی، ایرانی اور ویتنام سمیت دیگر ملکوں کی زرعی مصنوعات غیرقانونی طریقے سے امپورٹ پرمٹ کے بغیر پاکستان میں لائی جارہی ہیں۔تاجروں کے مطابق ان سرحدی راستوں پر تعینات کسٹمز کا عملہ ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر کوئی کارروائی نہیں کررہا جس کی وجہ سے پاکستان کے زرعی شعبے کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔خط میں کہاگیا کہ بھارتی، ایرانی، امریکی اور ویتنام سمیت دیگر ملکوں کی زرعی مصنوعات جنہیں پاکستانی حکام نے امپورٹ پرمٹ کے بغیر سمندری راستوں سے پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے انھیں کراچی سے ایرانی بندرگاہ بندرعباس پورٹ پر منتقل کیا جارہا ہے اور ایرانی اور افغان سرٹیفکیٹ آف اوریجن حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی مسترد کردہ مصنوعات ایرانی اور افغان مصنوعات قرار دے کر بلوچستان کے سرحدی علاقوں سے پاکستان لائی جارہی ہیں۔تاجروں کے مطابق ایرانی اور افغان مصنوعات کیلیے بھی امپورٹ پرمٹ کا حصول لازم ہے۔

تاہم کسٹمز حکام ایرانی اور افغان سرٹیفکیٹ آف اوریجن کی آڑ میں بھارتی مصنوعات کو پاکستان میں آنے سے روکنے کے بجائے امپورٹ پرمٹ کی خلاف ورزی میں معاونت کے مرتکب ہو رہے ہیں، اسی طرح تفتان ایران بارڈر سے بھی امپورٹ پرمٹ کے بغیر زرعی مصنوعات پاکستان درآمد کی جارہی ہیں۔تاجروں نے ایف بی آر اور کسٹمز حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے سرحدی راستوں سے بھارتی، امریکی، ایرانی اور ویتنام سمیت دیگر ملکوں کی زرعی مصنوعات کی غیرقانونی درآمد کو سختی سے روکا جائے تاکہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے والے زرعی شعبے اور اس سے وابستہ تاجروں اور کاشت کاروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…