بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

پاکستان چین کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بن گیا

datetime 16  جنوری‬‮  2018 |

بیجنگ (آئی این پی )چین حالیہ برسوں میں پاکستان سمیت سولہ ایشیائی ممالک کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بن گیا ہے۔ وزارت تجارت (ایم او ایف سی او یم ) کے مطابق چین نے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اقتصادی و تجارتی ادغام کو مستحکم کر لیا ہے اور اس کی تجارتی پالیسی آنے والے برسوں میں برقرار رکھی جائے گی۔ ایم او ایف سی او ایم کے اعدادوشمار کے مطابق چین اور 25دوسر ے

ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت 2017ء کے پہلے گیارہ ماہ میں 1.17ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ، اس طرح یہ علاقائی تجارت کا تیسرا حصہ بن گیا ہے، جاپان ، جنوبی کوریا ، ویتنام ، ملائیشیا اور پاکستان کا شمار چین کے دس سرفہرست تجارتی پارٹنروں میں ہوتا ہے،25ممالک سے مجموعی طورپر 10.77بلین مالیت کی سرمایہ کاری چین میں کی گئی جو کہ چین میں کی جانیوالی مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کا نو فیصد ہے جبکہ چین نے بھی ایشیائی ممالک میں ا تنی ہی مالیت (10.67بلین ڈالر ) کی سرمایہ کاری کی ،سنگاپور ، جنوبی کوریا اورجاپان نے دوسرے ایشیائی ممالک کے مقابلے میں چین میں زیادہ سرمایہ کاری کی ، پاکستان ، ملائیشیا ، انڈونیشیا ، بنگلہ دیش اور لائوس چین کے اہم سمندرپار انجینئرنگ کنٹریکٹ مارکیٹیں بن گئیں ، چین نے ایشیائی ممالک کیساتھ 83.84بلین ڈالر مالیت کے انجینئرنگ کے معاہدے کئے۔چین کے ہم عصر بین الاقوامی تعلقات (سی آئی سی آر) کے انسٹی ٹیوٹ کے ایک محقق نے کہا کہ ہمسائیہ ممالک بین الاقوامی کاروبار ماحول کیلئے چین کا انتہائی براہ راست روٹ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تجارتی و اقتصادی مربوط کو مستحکم بنانا ، چین کی ترقی کیلئے ٹھوس ماحول قائم کرنے کیلئے ساز گار ہو گا ، ایم او ایف سی او ایم کے ذرائع نے مزید بتایا کہ ہمسائیہ ممالک بھی بڑے ملک کی ترقی سے مستفید ہوں گے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…