کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا250روپے سستا ہو گیا۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی 1312 ڈالرسے بڑھ کر1314ڈالر ہو گئی۔ بدھ کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں باالترتیب فی تولہ
قیمت250 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 214روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 56500 روپے سے گھٹ کر56250روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 48428 روپے سے گھٹ کر48214روپے ہوگئی۔ بدھ کو فی تولہ چاندی کی قیمت 830روپے پر مستحکم رہی۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،