ابوظبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں پانی وبجلی کے فیڈرل بورڈ کے سربراہ محمد محمد صالح نے کہا ہے کہ پانی وبجلی کا وہ بل جس کی مجموعی قیمت100درہم ہو اور جو اجراءکے 24دن بعد اور صارف کو بل کی ادائیگی کا ایس ایم ایس موصول ہونے کے 4دن بعد بھی ادا نہ کیا جائے ، اس صارف سے کنکشن کاٹ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 4قسم کے صارفین سے پانی وبجلی کسی طور پر کاٹی نہیں جائے گی۔
پہلا معمر افراد، دوسرے بیمار، تیسرے معذور اور چوتھے وہ شہری جو سماجی کارڈ کے حامل ہوں۔ ان 4قسم کے صارفین سے سروس منقطع نہیں ہوگی۔حکومت شہریوں کو بجلی کی مد میں 75فیصد اور پانی کی مد میں 60فیصد سبسڈی دیتی ہے۔ جنوری سے پانی وبجلی کے بل میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہوگا۔