نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ ہفتے ہی سائبر ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 15 ہزار امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی، تاہم اب اس کی قیمت سترہ ہزار ڈالر سے بھی زائد ہوگئی۔12 دسمبر تک ایک بٹ کوائن کی قیمت 17 ہزار 382 امریکی ڈالر تک پہنچ گئی،
جو پاکستانی 18 لاکھ 88 ہزار سے زائد بنتی ہے ۔بٹکوائن کی قیمت میں ایک ہی ہفتے میں 2 ہزار ڈالرسے زائد کا اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب شکاگو بورڈ آپشنز ایکسچینج نے بٹ کوائن کو مستقبل میں کاروباری لین دین کے لیے متعارف کرانے کا اعلان کیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی کاروباری ایکسچینج کی جانب سے بٹ کوائن کو متبادل کرنسی کے طور پر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا۔