اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

کینڈین سٹی گوادر شہر کا سب سے شاندار منصوبہ

datetime 26  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک) پاکستان کے سب بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام نے گوادر میں اے کیٹگری کے منصوبے کینڈین سٹی گوادر کی مارکیٹنگ اور سیلز کا معاہدہ کر لیا ہے جس کی رو سے اس منصوبے کے مارکیٹنگ اور سیلز کے تمام تر حقوق اب صرف اور صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہونگے۔ کینڈین سٹی گوادر اس وقت ساحلی شہر کا سب سے شاندار منصوبہ ہے جو کہ اے کیٹگری ریذیڈنشیل کا حامل اور زیرو پوائنٹ سے محض پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

اس منصوبے کیلئے ڈویلپرز کی جانب سے بین الاقوامی معیار کی تعمیرات کی ضمانت دی گئی ہے۔اب تک کے اعداد و شمار یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے گوادر کے تمام منصوبوں میں سے یہ پراجیکٹ سب سے شاندار ‘ بہترین اور محفوظ ہے۔زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہوتی ہے کہ ہم نے کینیڈین سٹی گوادر کے ساتھ مارکیٹنگ اور سیلز کا معاہدہ کیا ہے ۔ ہماری ریسرچ ٹیم نے گوادر میں پراپرٹی کے منصوبوں کی تحقیق پر چھ ماہ صرف کئے اور تمام تر حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہی کینیڈین سٹی گوادر کا انتخاب کیا ۔ اس منصوبے کی سب سے بڑی خاصیت اِس کی سرکاری حکام کی جانب سے تمام تر منظوریاں ہیں ۔اُنہوں نے واضح کیا کہ ہم نے اس ضمن میں گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے بھی تمام تر معلومات اور دستاویزات کی تصدیق کی ہے ۔ اُ ن کا مزید کہنا تھا کہ لاہوراور اسلام آباد کے پراجیکٹس میں کامیابی کے بعد اب یہ ہمارا اگلا قدم ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم انشااللہ پھر سے کامیابی کی نئی داستان رقم کریں گے ۔صارفین کا اعتماد ہی ہمارا سرمایہ ہے اور ہم اُن کے اعتماد کو ہمیشہ قائم رکھیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ کہ محتاط اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ یہاں پر اگلے تین سالوں میں پراپرٹی کی قیمتوں میں 300گنا کا متوقع اضافہ ہوگا۔ کینیڈین سٹی گوادر کی بروقت ڈویلپمنٹ کو یقینی بنانے کیلئے جی ڈی اے تمام تر امور کی نگرانی کر ے گی ۔

ذیشان علی خان نے کہا کہ بحیرہ عرب کے گہرے ساحلوں پر واقع گوادر کی تزویراتی اہمیت کی وجہ سے یہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔یہاں سے دنیا کی 80فیصد سمندری آمد و رفت تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔سی پیک کے اعلان نے اس شہر کی اہمیت کو کئی گنا بڑھا دیا ہے ۔ سی پیک کے 54ارب ڈالر کے منصوبوں کی وجہ سے گوادر رئیل اسٹیٹ کیلئے اب سونے کی کان جیسی اہمیت اختیار کر رہا ہے۔2014سے2016میں زمین ڈاٹ کام پر گوادر کیلئے کی جانے والی سرچز میں 14گنا کا اضافہ ہوا ہے ۔کینیڈین سٹی گوادر میں اس پانچ ‘دس مرلہ ، ایک اور دو کنال کے رہائشی اور دو مرلہ ‘چار مرلہ اور ایک کنال کے کمرشل پلاٹس آسان اقساط پر فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…