اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

سی پیک سے امریکہ کوکون سانقصان ،پاکستان کوکیسے فائدہ پہنچ رہاہے ؟چینی اخبارکے انکشاف نے پاکستانیوں کوحیران کن خوشخبری سنادی

datetime 19  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی) امریکہ کو باہمی تعاون میں فروغ کیلئے نقطہ آغاز کے طور پر اقتصادی راہداری منصوبے میں تعاون کرنا چاہئے۔ چین پاکستان میں سب سے بڑا غیرملکی سرمایہ کار کے طور پر امریکی بالادستی کو ختم کر رہا ہے، امریکہ آہستہ آہستہ جنوبی ایشیائی ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے اس غلبہ کو اس وقت کھو رہا ہے جب پاکستانی معیشت میں مسلسل بہتری آرہی ہے ۔ معروف چینی اخبار گلوبل ٹائمز کی

رپورٹ کے مطابق جبکہ پاکستانی معیشت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ پاکستان اس وقت سیمنٹ، سٹیل، آٹو موبائلز اور الیکٹرونکس کی طرح مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ترقی کی سیڑھیاں طے کر رہا ہے۔ پاکستان میں سٹیل کی سالانہ پیداوار 5,6ٹن کی رینج میں ہے جبکہ سی پیک کے تحت بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچوں کے منصوبہ جات سے سالانہ سٹیل کی مانگ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ عالمی طور پر بعض دیگر ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر نظریں لگائے بیٹھے ہیں۔ بہت سے ممالک نے سی پیک اور اس کے تحت چلنے والے منصوبوں میں شراکت کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ پر شبہات کی وجہ سے امریکہ کی بڑی کمپنیاں جنوبی ایشیا میں طلوع ہوتے پاکستان میں سرمایہ کاری سے گریزاں ہیں۔ چین سی پیک کے تحت پاکستان میں امریکی کمپنیوں کو بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں میں حصہ لینے کیلئے تعاون پر تیار ہے۔ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں کمی کا رجحان واشنگٹن اور دیگر بڑی طاقتوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ واشنگٹن کو اپنی حکمت عملی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔منصوبوں میں حصہ لینے کیلئے تعاون پر تیار ہے۔ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں کمی کا رجحان واشنگٹن اور دیگر بڑی طاقتوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ واشنگٹن کو اپنی حکمت عملی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…